ترک خفیہ ایجنسی کا شام و عراق میں آپریشن،پی کےکے کے دو دہشت گرد ہلاک

ترک خفیہ ایجنسی کے آپریشن  کے دوران  دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے  دو دہشتگردوں عثمان موتلو اور سون گل تارنجی کو شمالی عراق اور شام میں ہلاک کردیا گیا

1919290
ترک خفیہ ایجنسی کا شام و عراق میں آپریشن،پی کےکے کے دو دہشت گرد ہلاک

ترک خفیہ ایجنسی کے آپریشن  کے دوران  دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے  دو دہشتگردوں عثمان موتلو اور سون گل تارنجی کو شمالی عراق اور شام میں ہلاک کردیا گیا ۔

 ترک خفیہ ایجنسی نے  شمالی عراق کے علاقے غارہ میں آپریشن کے دوران  دہشتگردی کےتشہیری مواد اور اس کی تقسیم پر مامور سون گل تارنجی اور اس کے دو محافظوں جبکہ  شام کے علاقے امودہ میں  پی کےکے کے دہشتگرد عثمان موتلو کو ہلاک کر دیا  جو کہ  ترک ضلع ماردین  کی سرحد پر  حفاظتی قوتوں کے خلاف مارٹر گولوں  کے حملوں میں ملوث تھا۔

ترک خفیہ ایجنسی کے بعض  اہلکاروں نے بھِیس بدل کر دہشتگرد عثمان موتلو کا شام میں تعاقب کیا اور موقع ملتے ہیں اسے محافظوں اور آتش گیر مواد سے بھری گاڑی سمیت حتمی انجام تک پہنچا دیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں