ہم، نہایت مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں: ایردوان

ایک ماہ  کے اندر اندر ہمارا محارب ڈرون طیارہ "قزل الما" پرواز شروع کر دے گا اور اس پرواز کے ساتھ ہماری دفاعی صنعت بہت مختلف سطح پر پہنچ جائے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1917327
ہم، نہایت مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ماہ  کے اندر اندر ہمارا محارب ڈرون طیارہ "قزل الما" پرواز شروع کر دے گا اور اس پرواز کے ساتھ ہماری دفاعی صنعت بہت مختلف سطح پر پہنچ جائے گی۔

صدر ایردوان نے ضلع سامسون میں منعقدہ " قیام سے حال تک ہمیشہ مِل کر 2023کی جانب" نامی پروگرام سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے قومی دفاعی صنعت  کی پیداوار کی طرف توجہ مبذول کروائی اور  کہا ہے کہ ہم، ترکیہ کی سو سالہ  تعمیر کے ہدف کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں بنائے جانے والے ڈرون اور مسلح ڈرون طیاروں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت پیدا کی جا رہی ہے۔ ایک ماہ  کے اندر اندر ہمارا محارب ڈرون طیارہ "قزل الما" بھی پرواز شروع کر دے گا اور یہ پرواز ترکیہ کی دفاعی صنعت کو بہت مختلف مقام پر پہنچا دے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکیہ کی سوویں سالگرہ کے لئے ہم اپنے قائم کردہ اہداف کی تکمیل کے لئے نہایت مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی ٹیکنالوجی اب محض صارف   نہیں رہی بلکہ ڈیزائن کرنے والی، پیداوار دینے والی ، جدت عطا کرنے اور برآمد کرنے والی طاقت بھی بن رہی ہے۔ دفاعی صنعت سمیت متعدد شعبوں میں ترکیہ جو کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ان کے دوست دشمن سب معترف ہیں۔ یہی نہیں ان کامیابیوں پر رشک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم نے جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کے لئے جو  اہداف قائم کئے ہیں ان تک رسائی کے لئےگذشتہ 20 سالوں کے دوران ہم نے مختلف شعبوں کی پیداواراور خدمات کے انفراسٹرکچر  میں قابل قدر پیش رفت حاصل کی ہے۔ ان کامیابیوں کے ذریعے ہم ترکیہ کو 10 بڑی عالمی طاقتوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں"۔  



متعللقہ خبریں