ترکیہ انسانی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں ایک عالمی ادا کار کی حیثیت رکھتا ہے، چاوش اولو

ہمیں  عالمی و علاقائی  تنظیموں کے تعمیری،  بہتری اور سد باب  کرنا جیسے کردار اور کوششوں کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت در پیش ہے

1917246
ترکیہ انسانی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں ایک عالمی ادا کار کی حیثیت رکھتا ہے، چاوش اولو

 

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ جہاں ترکیہ مذاکرات کی  میز پر انسانی حقوق کے حوالے سے اہم اقدامات کی تشکیل کا علمبردار ہے  وہیں دوسری طرف  یہ  اس میدان میں ضرورت مندوں تک مؤثر طریقے سے اور  سرعت  سے پہنچا ہے۔

وزیر چاووش اولو نے 10 دسمبر  انسانی حقوق کے عالمی  دن کے موقع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ترک قوم اور  دنیا بھر کے انسانوں  کو انسانی حقوق کے دن کی مبارکباد دی۔

چاووش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کو اپنائے ہوئے تقریباً تین چوتھائی صدی گزر چکی ہے ہماری  دنیا مختلف جغرافیوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانی بحرانوں کا منظر نامہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خلاف ورزیاں  اور بحران نہ صرف ان ممالک کے لیے خطرہ ہیں جہاں  یہ سب  ہو رہا  ہے بلکہ یہ  عالمی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ تشکیل دیتی  ہیں۔

عالمی برادری کو اپنے پاس موجود تمام تر امکانات  کو انسانوں  کی مشترکہ خوشحالی اور خوشنودی کے لیے  بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ ہمیں  عالمی و علاقائی  تنظیموں کے تعمیری،  بہتری اور سد باب  کرنا جیسے کردار اور کوششوں کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت در پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے  شہریوں سمیت  میزبانی کردہ  لاکھوں انسانوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد کو پر عزم   طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے تو یہ   دنیا کے چاروں گوشوں میں اسلام مخالفت، غیر ملکی د شمنی  اور نسل پرستی سمیت  ہر طرح کی انسانی حقوق کی  پامالیوں  کے برخلاف اپنی  کوششوں کے ساتھ  عالمی  معاشرے    کے لیے مثال  تشکیل دے رہا ہے۔  ترکیہ ایک جانب سے  انسانی حقوق کے معاملے میں  میز پر اہم  کوششوں کو   سر انجام دینے کی قیادت کر رہا ہے تو دوسری جانب میدان  میں ضرورت مندوں تک  موثر اور تیزی سے امداد    بہم پہنچا رہا ہے۔

وزیرچاوش اولو  نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کی 74 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی  اور  ایک ایسی دنیا کی خواہش کا اظہار کیا جہاں عالمی اقدار پر مبنی انسانی حقوق سب سے اہم ہوں، پوری دنیا میں امن اور انصاف کا غلبہ ہو، اور حکمرانی پر مبنی نظم و ضبط ہو۔



متعللقہ خبریں