روس یوکرین کے تنازعے کو منجمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے: سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ

اسٹولٹن برگ نے ان خیالات کا اظہار  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فنانشل ٹائمز (FT) کے زیر اہتمام  منعقدہ  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1916422
روس یوکرین کے تنازعے کو منجمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے: سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ روس یوکرین کے تنازعے کو منجمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے اس تنازع کے پرامن طریقے سے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

اسٹولٹن برگ نے ان خیالات کا اظہار  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فنانشل ٹائمز (FT) کے زیر اہتمام  منعقدہ  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیٹو کے ایک تحریری بیان کے مطابق، ایف ٹی ایڈیٹر رولا خلف سے بات کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے نیٹو کے اتحادیوں کی یوکرین کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ تنازعہ موسم سرما میں ایک پرسکون مرحلے میں داخل ہو جائے گا، لیکن روس نے پرامن طریقے سے تنازعہ کے خاتمے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین نے جنگ کے میدان میں پیش قدمی  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سٹولٹنبرگ نے کہا کہ روس اپنی افواج کو جمع کرنے اور پھر ایک بڑا حملہ کرنے کے لیے تنازعہ کو منجمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسٹولٹنبرگ نے  کہا کہ یوکرین ہی    روس کے ساتھ مذاکرات کے وقت اور مواد کا تعین  کرے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ پرامن حل چاہتے ہیں، ہمارے لیے یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنا اتنا ہی ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں