ترکیہ کے زرعی شعبے نے 3 ارب 329 ملین ڈالر کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ترکی کی برآمدات 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1.9 فیصد بڑھ کر 21 ارب 854 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی ہیں

1915921
ترکیہ کے زرعی شعبے نے 3 ارب 329 ملین ڈالر کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ترکیہ کے زرعی شعبے نے 3 ارب 329 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات  کی ہیں ۔

ترکی کی برآمدات 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1.9 فیصد بڑھ کر 21 ارب 854 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی ہیں ۔

نومبر میں ترکی کی زرعی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 329 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح زرعی شعبے نے نومبر میں ماہانہ برآمدی ریکارڈ توڑ دیا۔

اناج، دالوں، تیل کے بیجوں اور مصنوعات نے 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے  جبکہ  زیتون اور زیتون کے تیل کے شعبے نے 64 ملین 258 ہزار ڈالر کی برآمداات کی ہیں۔

زرعی برآمدات کے شعبوں کی سب سے زیادہ مانگ عراق سے آئی۔ عراق کو اناج، دالیں، تیل کے بیج اور مصنوعات 211 ملین 923 ہزار ڈالر، فرنیچر کاغذ اور جنگلاتی مصنوعات 113 ملین 554 ہزار ڈالر، آبی زراعت اور جانوروں کی مصنوعات 70 ملین 167 ہزار ڈالر برآمد کی گئیں۔

پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات امریکہ کو 33 ملین 507 ہزار ڈالر اور تمباکو کے شعبے کو 11 ملین 951 ہزار ڈالر میں برآمد کی گئیں۔

ترکی سے روس کو تازہ پھل اور سبزیاں 168 ملین 271 ہزار ڈالر،اٹلی کو 76 ملین 356 ہزار ڈالرمالیے کے   ہیزل نٹ اور مصنوعات برآمد کی گئیں  جبکہ 21 ملین  533 ہزار ڈالر مالیت کے  خشک میوہ جات اور مصنوعات، اسپین کو  19 ملین 427 ہزار ڈالرمالیت کے  زیتون اور زیتون کا تیل 19، ہالینڈ کو   کو  ملین  774 ہزار ڈالر کے پودے اور مصنوعات برآمد کی گئیں۔



متعللقہ خبریں