ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ کی اپنے کیوبا کے ہم منصب سے ملاقات

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سی شَن توپ نے دارالحکومت انقرہ میں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام طویل فاصلے کے باوجود ایک دوسرے کے لیے قریبی اور دوستانہ جذبات رکھتے ہیں

1915643
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ کی اپنے کیوبا کے ہم منصب سے ملاقات

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے کیوبا کی عوامی طاقت نیشنل اسمبلی کے اسپیکر  ایسٹیبن لازو   ہرنینڈز سے ملاقات کی ہے۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سی شَن توپ نے دارالحکومت انقرہ میں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام طویل فاصلے کے باوجود ایک دوسرے کے لیے قریبی اور دوستانہ جذبات رکھتے ہیں۔ آزادی کے لیے دونوں ممالک کی سخت جدوجہد کے دوران ایک دوسرے کے لیے جو احترام دکھایا گیا اس نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔

 شَن توپ نے  کہا کہ یہ جدوجہد بہت سے ممالک کے لیے ایک مثال اور الہام کا ذریعہ ہے۔

کیوبا  پر امریکہ  کی طرف سے عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، شَن توپ  نے یاد دلایا کہ ترکی ہر سال کیوبا کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کی حمایت کرتا ہے۔

 شَن توپ نے  کہا کہ کیوبا کا اصولی موقف، غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود، جو اسے برسوں سے برداشت کرنا پڑا ہے، کیوبا کو ترک حکومت اور اس کے عوام دونوں کی نظروں میں ایک غیر معمولی مقام دلواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر امریکہ کی طرف سے کیوبا پر لگائی جانے والی غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ غیر انسانی پابندیاں، جو کیوبا اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی مشکلات پیدا کرتی ہیں، اب ہٹا دی جائیں گی۔

کیوبا کی عوامی طاقت قومی اسمبلی کے اسپیکر  ہرنانڈیز نے اپنے ملک پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے مقابلہ میں ترکیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو بڑھانا چاہیے۔

دونوں رہنماوں  کے خطاب کے  بعد،  شَن توپ اور ہرنینڈز نے بین الپارلیمانی تعاون پروٹوکول پر دستخط کیے۔



متعللقہ خبریں