ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT کا آپریشن، PKK کا سرغنہ غیر فعال

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT کی زیرِ قیادت شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف آپریشن، تنظیم کا سرغنہ غیر فعال

1914615
ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT کا آپریشن، PKK کا سرغنہ غیر فعال

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT کی زیرِ قیادت، شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف، آپریشن میں صوبہ عین العیسی کے نام نہاد ذمہ داروں میں سے "مزگن کوبانی" لقب والے دہشت گرد 'سیہام مِسلیح 'کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دہشت گرد مسلیح آپریشن چشمہ امن میں متعین ترک سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں ترتیب دیتا تھا اور تازہ مخبری میں  سبوتاژکاروائی میں اس کی شرکت کی اطلاع ملی تھی۔

دہشت گرد ، تخریبی کاروائیوں کی حوصلہ افزائی کرتا تھا اور صوبہ عین العیسی کے نام نہاد ذمہ داروں میں سے ایک تھا۔

تعاقب میں لینے کے بعد ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے شام کے شمال میں آپریشن کر کے دہشتگرد مسلیح  کو غیر فعال کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں