ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے روشن ترکیہ کی ضمانت ہیں:ایردوان

صدر نے کہا کہ  ہمیں دنیا کی نہیں بلکہ دنیا کو ترکیہ کی مثال دینے کی ضرورت ہے،ترک نوجوانوں کی ذہانت و فراست،اُن کی قابلیتوں اور خود اعتمادی روشن ترکیہ کی ضمانت ہے

1914557
ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے روشن ترکیہ کی ضمانت ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  نوجوانوں کو باعلم،خود اعتماد اور  وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت بننا ہوگا۔

 صدر ایردوان نے  ضلع شانلی عرفا  کے قصبے  خلیلیہ میں نوجوانوں سے ملاقات کی ۔

پروگرام  کے آغاز پر خطاب کے دوران  صدر نے کہا کہ میں نے  ہر شہر میں  نوجوانوں سے ملاقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت  نوجوانوں سے  مل کر مجھے اُن کے خیالات اور  دنیا کے بارے میں ان کے  افکار جان کر خوشی ہوتی ہے، ہمیں وطن عزیز کے یک صد سالہ  ترقیاتی منصوبے میں  نوجوانوں کی توانائی، اُن کی پیداواری صلاحیتوں اور جذبہ محنت کی شدید ضرورت ہوگی ۔

جناب صدر نے کہا کہ  ہمیں دنیا کی نہیں بلکہ دنیا کو ترکیہ کی مثال دینے کی ضرورت ہے،ترک نوجوانوں کی ذہانت و فراست،اُن کی قابلیتوں اور خود اعتمادی روشن ترکیہ کی ضمانت ہے ۔

 



متعللقہ خبریں