عالمی اسٹریٹجک رابطہ اجلاس " اسٹارٹ کام" ختم

اس اجلاس کا مقصد ثقافتی سرگرمیوں  کے ہمراہ ایک عالمی پلیٹ فارم تشکیل دیتے ہوئے اس شعبے میں پیشہ وارانہ نظام کی بحالی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کی راہیں تلاش کرنا تھا

1914396
عالمی اسٹریٹجک رابطہ اجلاس " اسٹارٹ کام" ختم

ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام عالمی اسٹریٹیجک رابطہ اجلاس" اسٹارٹ کام" ختم ہو گیا ۔

استنبول میں منعقدہ غیر یقینی دور میں اسٹریجیک روابط کے زیر عنوان اس جلاس میں دنیا کے چاروں گوشوں سے ماہرین  نے شرکت کی ۔

صدر ایردوان کا ویڈیو پیغام اجلاس میں پیش کیا گیا جس کے بعد افتتاحی تقریب سے صدارتی مشیر اطلاعات فخر  الدین آلتون نے خطاب کیا ۔

اجلاس میں چوبیس ممالک سے اسٹریٹیجک روابط کے ماہرین، لیڈران،ماہر تعلیم ،سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندوں سمیت میڈیا حکام پر مشتمل باون مقررین نے اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

اس اجلاس میں تین ہزار کے قریب ملکی وغیر ملکی شرکا شامل رہے جنہوں نے غلط  معلومات  اور خبرر سانی کے پھیلاو کو روکنے،عام شہریوں تک رسائی کے حامل روابط کو بڑھانے اور ڈیجیٹل ٹیکنولوجی کے بغیر عوامی میل جول جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی ۔

اجلاس میں  روابط اور اطلاعاتی شعبے سے متعلق ماضی،حال اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات سے  درپیش مسائل پر ماہرین نے اپنے تجربات پیش کیے۔

اس اجلاس کا مقصد ثقافتی سرگرمیوں  کے ہمراہ ایک عالمی پلیٹ فارم تشکیل دیتے ہوئے اس شعبے میں پیشہ وارانہ نظام کی بحالی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کی راہیں تلاش کرنا تھا۔

 



متعللقہ خبریں