ترکیہ: سرحد پار اور اندرون ملک کامیاب انسدادِ دہشتگردی آپریشن، PKK کا سرغنہ غیر فعال

ترکیہ خفیہ ایجنسی نے شام میں کامیاب آپریشن کر کے، اپنی  ہدف فہرست میں شامل، دہشت گرد کو  غیر فعال بنا دیا ہے: MIT

1913830
ترکیہ: سرحد پار اور اندرون ملک کامیاب انسدادِ دہشتگردی آپریشن، PKK کا سرغنہ غیر فعال

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے شام میں کامیاب آپریشن کر کے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے نام نہاد تل تامر بریگیڈ کے سرغنہ، 'کمال پیر' کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

موصول معلومات کے مطابق دہشت گرد میزائلوں کا ماہر تھا اور سبوتاژ منصوبوں میں فعال کردار ادا کر رہا تھا۔

دہشتگرد شام میں ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں تخریبی کاروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

ترکیہ خفیہ ایجنسی نے شام میں کامیاب آپریشن کر کے، اپنی  ہدف فہرست میں شامل، دہشت گرد کو  غیر فعال بنا دیا ہے۔

دوسری طرف ترکیہ کے ضلع شرناک میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے کئے گئے آپریشن کے ساتھ ، PKK/YPG کے 'جان فدا' کوڈ نیم والے دہشت گرد 'آزاد اون گوچ' کو بھی ایک ٹرالر کنٹینر میں سے برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دہشت گرد 'آزاد اون گوچ'  30 مارچ 2018 میں ضلع سیرت کے حملے سمیت متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملّوث رہا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ 2018 کو ضلع سیرت میں شاہراہ کی تعمیر   کرنے والے مزدوروں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز پر مسلح حملہ کیا گیا ۔ حملے میں جینڈر میری سے ایک اور سکیورٹی پہریداروں میں سے 6 اہلکار شہید اور 12 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں