ترکیہ: ہم علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی یا پھر ان کے اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دیں گے

ملک کی جنوبی سرحدوں پر جاری آپریشن کا واحد ہدف دہشت گرد  تنظیمیں ہیں، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کی یا پھر اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دی جائے گی: ترکیہ قومی سلامتی کمیٹی

1913692
ترکیہ: ہم علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی یا پھر ان کے اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دیں گے

ترکیہ قومی سلامتی کمیٹی MGKنے کہا ہے کہ ملک کی جنوبی سرحدوں پر جاری آپریشن کا واحد ہدف دہشت گرد  تنظیمیں ہیں، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کی یا پھر اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترکیہ صدارتی دفتر کے سوشل کمپلیکس میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ" اجلاس میں، دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK ، PYD/YPG، فیتو اور داعش سمیت ملّی اتحاد و اخّوت اور بقاء کے لئے کسی بھی قسم کا خطرہ تشکیل دینے والی تنظیموں کے خلاف اندرونِ ملک اور سرحد پار  جاری آپریشنوں کے بارے میں، کمیٹی کو بریفنگ دی گئی اور اضافی تدابیر پر غور کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "اپنی عظیم ملّت اور بے نظیر وطن کے دفاع  و سلامتی کے لئے اور اقوام متحدہ کی شرائط کی 51 ویں شق کے دائرہ کار میں ملک کی جنوبی سرحدوں پر جاری آپریشنوں کا واحد ہدف دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔ اس پہلو کو واضح شکل میں پیش کر دیا گیا ہے کہ ہمارے علاقے میں ہماری سرحدوں، شہروں، شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو ہدف بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی یا پھر ان کے اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے لئے تمام ضروری اقدامات نہایت مصّمم شکل میں اٹھائے جائیں گے"۔

اعلامیے میں یونان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یونان ،ترکیہ کے مخلصانہ و مفاہمانہ  روّیے کے باوجود حل پر مبنی ڈائیلاگ کی طرف مائل نہیں ہو رہا۔ ہم یونان سے، غیر عسکری حیثیت کے حامل جزائر کو مسلح کرنے سمیت تمام بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ قبرصی ترک عالمِ ترک کا ایک ناگزیر حصہ ہیں، ان کے جائز مطالبے کے ساتھ تعاون پُر عزم شکل میں جاری رہے گا۔  اس معاملے میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک کا بھی مذکورہ سے مشابہہ اقدامات  کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں