ہم "کہیں زیادہ   انصاف  پسند دنیا کا قیام ممکن ہے"  ترکیہ کے نصب العین پر عمل پیرا ہیں

ترکیہ ایک علاقائی  طاقت اور عالمی  اداکار کی حیثیت سے  نہ صرف  ایک پر استحکام ملک بننے  کا ہدف رکھتا ہے بلکہ بیک وقت   یہ اپنے  اطراف کے  ممالک  میں  استحکام کے قیام  کے   لیے فعال  خارجہ پالیسیوں پر بھی عمل پیرا ہے

1914038
ہم  "کہیں زیادہ   انصاف  پسند دنیا کا قیام ممکن ہے"  ترکیہ کے نصب العین پر عمل پیرا ہیں

صدارتی   محکمہ اطلاعات  کے  ڈائریکٹر  فخرالدین آلتون   کا کہنا ہے کہ ہم  ترکیہ کے نصب العین "کہیں زیادہ   انصاف  پسند دنیا کا قیام ممکن ہے"  پر  مبنی  حقیقی جدوجہد   کو خبر رسانی میں بھی  جاری رکھنے کی   تگ و دو  میں ہیں۔  

جناب  فخرالدین  آلتون نے استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی  سٹریٹیجک   سٹارٹ کوم  سمٹ سے  خطاب کیا۔

ترکیہ کے   بین الاقوامی  سطح پر کردار پر توجہ مبذول کرانے والے آلتون نے  کہا کہ عالمی  سطح پر غیر یقینی کی صورتحال کے   ان ادوار میں  ترکیہ، صدر  رجب طیب ایردوان کی قیادت میں   استحکام  قائم کرنے والی  ایک طاقت کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ ترکیہ ایک علاقائی  طاقت اور عالمی  اداکار کی حیثیت سے  نہ صرف  ایک پر استحکام ملک بننے  کا ہدف رکھتا ہے بلکہ بیک وقت   یہ اپنے  اطراف کے  ممالک  میں  استحکام کے قیام  کے   لیے فعال  خارجہ پالیسیوں پر بھی عمل پیرا ہے۔  اس  چیز کی  تازہ  ترین مثال   جناب ِ صدر ایردوان کی روس ۔یوکیرین جنگ  میں  عمل در آمد کردہ  امن ڈپلومیسی    ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی میڈیا کے زیر تسلط  عالمی  نظریے  پر  وضع کردہ  عالمی سیاست و اقتصادی  نظام  آج   تعمیری  مسائل، بحرانوں  اور غیر یقینی کی صورتحال سے   دو چار ہے، نئی  میڈیا ٹیکنالوجی   کے باعث ہمیں  در پیش  خطرات     کے خلاف مشترکہ جدوجہد   کرنا لازمی ہے۔

آلتون نے  مزید کہا کہ "سچائی  اور حقائق سے عاری دور میں  ہمیں اپنے سائبر ہوم لینڈز کو غلط معلومات، ، اثر و رسوخ پیدا کرنے والے ایجنٹوں، سائبر استحصال اور حملے سے بچانا ہے۔"



متعللقہ خبریں