ڈیجٹلائزیشن نے شعبہ مواصلات میں مواقع کے ساتھ ساتھ خطرات بھی پیدا کئے ہیں: ایردوان

ممالک کے درمیان تناو اور رقابت میں ڈیجیٹل چینلوں کو زیادہ تواتر کے ساتھ نفسیاتی حملوں کے عنصر کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1913933
ڈیجٹلائزیشن نے شعبہ مواصلات میں مواقع کے ساتھ ساتھ خطرات بھی پیدا کئے ہیں: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہر جدت کی طرح ڈیجٹلائزیشن نے بھی شعبہ مواصلات میں مواقع کے ساتھ ساتھ خطرات بھی پیدا کئے ہیں۔

صدر ایردوان نے ترکیہ وزارت مواصلات کی طرف سے استنبول میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی اسٹریٹجک سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو پیغام شرکت کی۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ مواصلاتی و خبر ذرائع میں بھی اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ یقیناً ہر جدت کی طرح شعبہ مواصلات کی یہ تبدیلی بھی اپنے اندر مواقع کے ساتھ ساتھ خطرات بھی سمیٹے ہوئے ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ممالک کے درمیان تناو اور رقابت میں ڈیجیٹل چینلوں کو زیادہ تواتر کے ساتھ نفسیاتی حملوں کے عنصر کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔ ترکیہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جو، اپنے جغرافیائی محل وقوع، اپنی پالیسیوں اور علاقائی و عالمی مسائل میں اختیار کردہ اصولی موقف کی وجہ سے دنیا میں بے بنیاد خبروں کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ان بے بنیاد خبروں کی تازہ مثال ہمیں  استنبول میں 13 نومبر کے دہشت گردانہ حملے میں دیکھنے کو ملی، حملے کے بارے میں ایک بین الاقوامی صحافتی آرگنائزیشن کااسلوب حقیقی معنوں میں دہشت گردوں کی پیٹھ سہلانے  جیسا تھا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم  ہر موقع اور ہر پلیٹ فورم سے یہ کہتے چلے آ رہے ہیں کہ مقصدی خبر دینے کی بجائے ترکیہ کے ساتھ حساب چُکانے کے زیرِ مقصد اختیار  کئے گئے اس صحافتی موقف کو اب ترک کر دیا جانا چاہیے"۔

انہوں نے دوسرے بین الاقوامی اسٹریٹجک مواصلاتی سربراہی اجلاس کےلئے دو طرفہ شکل میں تجربات اور آراء کے تبادلے کا پلیٹ فورم بننے اور ایکو سسٹم میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونے کی بھی تمّنا ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں