ترکیہ: وزیر خارجہ بخارسٹ کے دورے پر، میونخ سلامتی کونسل کانفرنس میں شرکت

اجلاس میں ہم نے بحیرہ اسود میں سلامتی سے متعلقہ تازہ مسائل اور ان کے مقابل ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1912556
ترکیہ: وزیر خارجہ بخارسٹ کے دورے پر، میونخ سلامتی کونسل کانفرنس میں شرکت

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں میونخ سلامتی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کی۔

چاوش اولو، نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے ، بخارسٹ کے دورے پر ہیں۔

اپنی مصروفیات سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میونخ سلامتی کونسل کانفرنس کے بخارسٹ اجلاس میں ہم نے بحیرہ اسود میں سلامتی سے متعلقہ تازہ مسائل اور ان کے مقابل ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

چاوش اولو آج کی مصروفیات میں آسپین۔جرمن مارشل فنڈ بخارسٹ فورم سے خطاب کریں گےا ور اس کے بعد نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں