ترکیہ: 2023 کے آخر تک ہم، مقامی ڈورن جنگی طیارے کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے

ہمارا ہدف اپنی اولاد کے لئے ایک ایسا ترکیہ چھوڑنا ہے جو زیادہ خوشحال ہو، زیادہ مضبوط ہو اور جس کا شہری ہونے پر ہماری  آئندہ نسل فخر محسوس کرے: صدر رجب طیب ایردوان

1911453
ترکیہ: 2023 کے آخر تک ہم، مقامی ڈورن جنگی طیارے کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2023 میں ہم اپنے ملّی ڈرون جنگی طیارے قزل الما کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے۔

صدر ایردوان نے ضلع قونیہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ضلعی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اُٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ترکیہ کے سو سالوں کو ایک حقیقت بنانے کی تگ و دو میں ہیں۔ داخلہ سیاست سے لے کر خارجہ پالیسیوں تک ہم اپنے تمام منصوبے اسی نقطہ نظر کے ساتھ ترتیب دے رہے ہیں۔ہمارا ہدف اپنی اولاد کے لئے ایک ایسا ترکیہ چھوڑنا ہے جو زیادہ خوشحال ہو، زیادہ مضبوط ہو اور جس کا شہری ہونے پر ہماری  آئندہ نسل فخر محسوس کرے۔ اسی ہدف اور اسی مقصد کے تحت ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ، اس وقت حالتِ جنگ کے دو ہمسائیوں 'روس اور یوکرین'  کے لئے بھی ایک متوازن خارجہ پالیسی اختیار کر کے نہ صرف بحران سے کم متاثر ہوا ہے بلکہ دنیا کی طرف سے سراہا بھی جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " صرف یہی نہیں بلکہ اناج راہداری سمجھوتے اور قیدیوں کے تبادلے  کے ساتھ ہم نے دو ایسی فتوحات حاصل کی ہیں کہ جن کا کوئی حوصلہ نہیں کر پا رہا تھا۔بیرون ملک جتنے بھی سربراہی اجلاسوں میں ہم شرکت کرتے ہیں ہمیں عالمی سربراہوں کی طرف سے، جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی پالیسیوں کے بارے میں، تعریف سننے کو ملتی ہے"۔

صنعت، ٹیکنالوجی اور دفاع میں مقامیت کی شرح کو 20 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ " 2023 کے اواخر تک ہمارےمقامی ڈورن جنگی طیارے قزل الما کی سیریل پیداوار شروع ہو جائے گی"۔



متعللقہ خبریں