ہم اپنے وطن کے چپے چپے کو محفوظ بنانے پر اٹل ہیں، صدر ایردوان

ہم  سرکاری طور پر قونیا میں ہتھیاروں کی فیکٹری کھول رہے ہیں  جو ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری (ASELSAN) کی قیادت میں  عالمی سطح کی  پیدوار  کرے گی

1911406
ہم اپنے وطن کے چپے چپے کو محفوظ بنانے پر اٹل ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا  ہےکہ ہم سرحد پار آپریشنز کے ذریعے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر ایردوان نے قونیہ میں اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

ایردوان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس کی سرحدوں سے باہر شمالی شام اور عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف ، آپریشنز  پر ہم اٹل ہیں۔

صدر ایردوان نے قوم اور ریاست کی بقا اور ملک کے پرامن اور مضبوط مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، "ہم اپنے ملک کو اس کی سرحدوں سے آگے، قدم بہ قدم، ان آپریشنز کے ساتھ، وطن کے چپے چپے کو  محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے  زور دیتے ہوئے کہا  کہ ہم  سرکاری طور پر قونیا میں ہتھیاروں کی فیکٹری کھول رہے ہیں  جو ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری (ASELSAN) کی قیادت میں  عالمی سطح کی  پیدوار  کرے گی۔

"یہ کارخانہ ایک ایسی سہولت ہے جو دفاعی صنعت میں ہمارے ملک کو تمام قطروں اور کیلیبرز کے ہتھیاروں، خاص طور پر ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کے ساتھ اعلیٰ خصوصیات فراہم کرے  گی ۔"

 



متعللقہ خبریں