ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک پر صٔدر ایردوان کا شدید ردِ عمل

ایردوان نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر استنبول کانگریس سینٹر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا

1911134
ترکیہ میں  دہشت گردی کے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک پر صٔدر ایردوان کا شدید ردِ عمل

ترکی میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے والوں پر صدر رجب طیب ایردوان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایردوان نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر استنبول کانگریس سینٹر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔

صدر  ایردوان  نے  اس موقع پر کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے حالیہ حملوں میں جان سے ہاتھ دھونے والے ہمارے 8 شہریوں میں سے 2 اساتذہ ہیں، اگر دہشت گرد تنظیم نے دنیا کے کسی اور حصے میں اساتذہ اور بچوں کا اس طرح کے گھناؤنے مقام پر قتل عام کیا ہوتا تو یہ کئی دن، , ہفتے، مہینے ایجنڈے پر  رہتا اور  اس پر  رد عمل  کا سلسلہ جاری رہتا۔

جب  ترکیہ میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ  رونما ہو جائے تو   مگرمچھ کے آنسوؤں کی طرح مذمتی پیغامات کے علاوہ نہ تو سیاست دان، غیر سرکاری تنظیمیں اور نہ ہی میڈیا  کی جانب سے  کوئی  موثر آواز بلند کی جاتی ہے۔  دنیا میں انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ میں اپنے دوستوں اور بھائیوں کے مخلصانہ دکھ  اور احساسات کو اس سے دور رکھتا ہوں۔  



متعللقہ خبریں