ترکیہ: اندرونِ ملک انسدادِ دہشت گردی کے لئے ایرن محاصرہ آپریشن  شروع ہو گیا

شرناق اور سیرت میں 755 سکیورٹی اہلکاروں کی شرکت سے، آج سے، ایرن محاصرہ آپریشن  شروع ہو گیا ہے: ترکیہ وزارت داخلہ

1910408
ترکیہ: اندرونِ ملک انسدادِ دہشت گردی کے لئے ایرن محاصرہ آپریشن  شروع ہو گیا

ترکیہ کے اضلاع شرناق اور سیرت میں 755 سکیورٹی اہلکاروں کی شرکت سے، آج سے، ایرن محاصرہ آپریشن  شروع ہو گیا ہے۔

ترکیہ وزارت داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایرن محاصرہ آپریشن  کا مقصد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنا اور بوقت ضرورت استعمال کے لئے علاقے میں  چھُپائے ہوئے دہشتگردوں کو غیر فعال بنانا ہے۔ آپریشن میں شرناق جینڈر میری ریجنل کمانڈ آفس کے زیرِ انتظام جینڈرمیری کمانڈو، جینڈرمیری اسپیشل آپریشن  ٹیموں اور سکیورٹی محافظ ٹیموں سے 57 اور آپریشنل ٹیم سے 755 اہلکار شامل ہیں۔

آپریشن کے پہلے دن،  باوثوق مخبری کی بنیاد پر کوہِ  گبّار  کے علاقے میں تلاش اور کنٹرول کاروائیوں کے دوران 8 غاروں اور 2 پناہ گاہوں کی نشاندہی کی گئی۔ غاروں اور پناہ گاہوں سے 1 مارٹر گولہ، 3 توپ گولے، 30 پیادہ رائفلیں، 1 دوربین، 1 بیگ، 1 سلیپنگ بیگ اور 22 عدد مختلف طرح کے ملبوسات  کو تحویل میں لے لیا گیا۔ غار سے انسانی ہڈیاں بھی مِلی ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی ہڈیاں ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " تحویل میں لئے گئے سامان کو ناکار بنا دیا گیا اور غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایرن محاصرہ آپریشن، اندرونِ ملک دہشتگردی    کے مکمل خاتمے کے زیرِ مقصد شروع کیا گیا ہے اور کامیابی سے جاری ہے"۔



متعللقہ خبریں