ترکیہ۔ کیوبا باہمی تعلقات کی تقویت دو طرفہ ارادے کا نتیجہ ہے: صدر ایردوان

ہم دیکھ رہے ہیں کہ پابندیوں کے باوجود کیوبا کے لئے ہماری فرموں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1910362
ترکیہ۔ کیوبا باہمی تعلقات کی تقویت دو طرفہ ارادے کا نتیجہ ہے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ۔کیوبا باہمی تعلقات کی تقویت دو طرفہ ارادے کا نتیجہ ہے۔

صدر ایردوان نے  کیوبا کے صدر 'میگوئل ماریو ڈیاز کینل برموڈیز' کی ترکیہ آمد پر سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

دونوں صدور نے دو طرفہ مذاکرات اور بین الوفود مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں  پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

بعد ازاں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے برموڈیز  کے ساتھ ترکیہ۔ کیوبا تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا۔ باہمی تعاون کے فروغ کے لئے قوّی اور دو طرفہ ارادے کا ادراک  ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" یہ پہلو آشکارہ ہے کہ ہمارے باہمی تعلقات میں کیوبا کا اپنی حقیقی صلاحیت  سے بہت کم سطح پر رہنا سالوں سے اس ملک پر عائد یک طرفہ پابندیوں کا نتیجہ ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ترکیہ۔ کیوبا تجارتی حجم کو 200 ملین ڈالر تک لانے پر برموڈیز کے ساتھ  اتفاق کیا ہے۔ اس معاملے میں سب سے پہلے ہم نے توانائی، سیاحت، تعمیرات، زراعت  ، ترقی، صحت اور ماحول  جیسے شعبوں میں موجودہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔   ہم دیکھ رہے ہیں کہ پابندیوں کے باوجود کیوبا کے لئے ہماری فرموں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے"۔

مہمان صدر برموڈیز نے بھی کہا ہے کہ "ہم نے تجارتی و  مالیاتی تعلقات  اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید تنّوع دینے کے معاملے میں اتفاق کیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے صدر ایردوان کے ساتھ دو طرفہ مفادات  کو پیش نظر رکھتے ہوئے بائیو ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، سیاحت، زراعت، مویشی بانی، صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے"۔

پریس کانفرنس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے کیوبا کے صدر برموڈیز کے اعزاز میں اعشائیہ دیا۔



متعللقہ خبریں