جو ہمارے اساتذہ پر ہاتھ اٹھائے گا ہم اُسے ملیا میٹ کر دیں گے: صدر ایردوان

ہم نےعزم کر رکھا ہے کہ ہم اپنی اولاد کو ایک ایسے ترکیہ میں پروان چڑھائیں گے کہ جس کے کسی ایک انچ میں بھی دہشت گردی کا خطرہ نہیں ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

1910711
جو ہمارے اساتذہ پر ہاتھ اٹھائے گا ہم اُسے ملیا میٹ کر دیں گے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے یومِ اساتذہ کے موقع پر کہا ہے کہ " ہم، ہمارے اساتذہ پر ہاتھ اٹھانے والوں کو ملیا میٹ کر دیں گے۔ اپنے ملک کے خلاف دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی"۔

یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک کے 81 اضلاع سے دارالحکومت انقرہ آنے والے اساتذہ نے صدارتی نمائشی ہال میں ظہرانے میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں صدر  ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج عراق اور شام میں فضائی آپریشن  کر کے دہشت گردی کے گڑھ  کا صفایا کر رہی ہیں۔ جہاں جہاں دہشت گردی  نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں یہ ملت اپنے سکیورٹی اداروں، پولیس اور فوجیوں کے ساتھ ساتھ وہاں وہاں پہنچے گی۔  یہ بات ہم کوئی پہلی دفعہ نہیں کہہ رہے کہ ہم گبّار بھی جائیں گے، جُودی بھی پہنچیں گے اور تندورک بھی۔ مختصراً یہ کہ ہم ہر جگہ دہشت گردی کا پیچھا کریں گے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم، ہمارے اساتذہ پر ہاتھ اٹھانے والوں کا نام و نشان مٹا دیں گے۔ جب تک ہمارے ملک کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا اندرونِ ملک اور سرحد پار ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم نےعزم کر رکھا ہے کہ ہم اپنی اولاد کو ایک ایسے ترکیہ میں پروان چڑھائیں گے کہ جس کے 7 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر  رقبے کی کسی ایک انچ میں بھی دہشت گردی کا خطرہ نہیں ہو گا"۔



متعللقہ خبریں