24 جولائی 2015 سے اب تک شمالی عراق اور شام میں 36,854 دہشت گردوں کوغیر فعال کیا گیا : حلوصی  آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار  نے  نے ان خیالات کا اظہار  ترکیہ کی قومی اسمبلی  کی منصوبہ بندی اور بجٹ کمیٹی میں وزارت قومی دفاع کے 2023 کے بجٹ پر بحث  کرتے ہوئے کیا

1909411
24 جولائی 2015 سے اب تک شمالی عراق اور شام میں 36,854 دہشت گردوں کوغیر فعال کیا گیا : حلوصی  آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار  نے کہا کہ ملک میں 24 جولائی 2015 سے اب تک شمالی عراق اور شام میں 36,854 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کردیا  گیا ہے اور اس سال کے آغاز سے اب تک 3,585 دہشت گرد وں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔

وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار  نے  نے ان خیالات کا اظہار  ترکیہ کی قومی اسمبلی  کی منصوبہ بندی اور بجٹ کمیٹی میں وزارت قومی دفاع کے 2023 کے بجٹ پر بحث  کرتے ہوئے کیا۔

وزیر قومی دفاع  حلوصی  آقار   نے وزارت کے 2023 کے بجٹ پر پریزینٹیشن  دیتے ہوئے کہا کہ ہر  روز اٹھائے گئے اقدامات کے  نتیجے میں صرف یکم جنوری تک 234 ہزار 282 افراد کو سرحد پار کرنے سے روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں 24 جولائی 2015 سے اب تک شمالی عراق اور شام میں 36,854 دہشت گردوں کو  غیر فعال کیا جاچکا ہے ۔ آقار نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک صرف 3,585 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترک مسلح افواج (TSK) دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والی واحد فوج ہے، آقار نے کہا کہ تقریباً 4500 داعش دہشت گردوں کو (شمالی شام میں)  غیر فعال   کر دیا گیا ہے۔

آقار نے بتایا کہ 10 لاکھ سےزاہد  شامی (ترکیہ سے)، جن میں سے تقریباً 560,000 ادلب میں ہیں، رضاکارانہ طور پر، محفوظ اور باوقار طریقے سے اپنے گھروں  کو واپس لوٹ گئے ہیں ۔

آقار نے کہا کہ اناج راہداری کے معاہدے کے دائرہ کار میں یوکرین کی بندرگاہوں سے کل 12 ملین ٹن اناج محفوظ طریقے سے ضرورت مند ممالک کو بھیج دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں