ترکیہ خطے اور دنیا میں استحکام کے قیام کے لیے عظیم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہے، فخرالدین آلتون

ہم اپنے دوستوں کے ہمراہ  امن کو فروغ دینے کی پالیسیوں  پر عمل پیرا ہیں، اور ہم مظلوم  کا ساتھ دیتے ہیں

1908236
ترکیہ خطے اور دنیا میں استحکام کے قیام کے لیے عظیم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہے، فخرالدین آلتون

ڈائریکٹر کمیونیکیشن فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے خطے اور دنیا میں استحکام کے قیام کے لیے عظیم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام  2022 فیفا ورلڈ کپ  کے  دائرہ عمل  میں  دوحہ میں "ترکیہ-قطر نیشن برانڈنگ" پینل کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو لنک  کے  ذریعے پینل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آلتون نے کہا کہ ترکیہ نے مشترکہ مفادات کے لیے  ایک سیاسی موقف  کو اپناتے ہوئے   خطے اور دنیا میں استحکام قائم کرنے کے لیے عظیم ذمہ داریاں نبھائی ہیں ، ہم اپنے دوستوں کے ہمراہ  امن کو فروغ دینے کی پالیسیوں  پر عمل پیرا ہیں، ہم مظلوم  کا ساتھ دیتے ہیں۔ اس مضبوط اور پر عزم محور پر ترکیہ  آج  عالمی بحرانوں کے برخلاف   فعال  ،  بنیادی اقدار کے محور پر  عمل   درآمد کردہ  سفارتکاری، سیاسی، انسانی، عسکری اور معاشی حل  کی بدولت  ہمارے صدر کی قیادت میں  ایک ٹریڈ  مارک کی ماہیت اختیار کر رہا ہے۔

آج ہم عالمی سطح پر موجودہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ترکیہ حسب منشا  اپنی قومی مصنوعات تیار کر رہا ہے اور ہم پوری دنیا میں ان کی کامیابی کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جبکہ بائراکتار ٹی بی ٹو  مسلح اور مواصلاتی ڈراونزبین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و استحکام کے قیام میں مشن انجام دے رہے ہیں، ہمارے قومی ہیلی کاپٹرو، سمندری آلات ،  خود مختار پلیٹ فارمز کے علاوہ، ہماری قومی آٹوموبائل TOGG ترکیہ  کو مستقبل کی ٹیکنالوجی کی درجہ بندی ایک اہم مقام پر  لائی ہے ۔"



متعللقہ خبریں