ترکیہ: پنجہ۔کلید آپریشن کامیابی سے جاری، 455 دہشت گرد غیر فعال

عراق کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کو ہدف بنا کر کیا گیا پنجہ۔کلید آپریشن طے شدہ شکل میں اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے: ترک مسلح افواج

1905740
ترکیہ: پنجہ۔کلید آپریشن کامیابی سے جاری، 455 دہشت گرد غیر فعال

ترک مسلح افواج، پنجہ۔کلید آپریشن کے دائرہ کار میں اس وقت تک 455 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا چکی، 557 غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر چُکی اور 1904 دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد  کو ناکارہ بنا چُکی ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع سے موصول معلومات کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں متینہ۔ زاپ اور آوشین۔باسیان  میں دہشت گردوں کو ہدف بنا کر کیا گیا پنجہ۔کلید آپریشن طے شدہ شکل میں اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ماہِ اپریل کے وسط سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں 455 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا، 557 غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور 1904 دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد  کو ناکارہ بنا  دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اینٹی ٹینک میزائلوں AT-3، AT-4 اور AT-5 ، راکٹ لانچروں، ڈوچکا اور زاگروس اینٹی ایئر کرافٹ، بکسی مشین گنوں، کاناس رائفلوں، کلاشنکوفوں اور M-16 پیادہ رائفلوں سمیت  مختلف قسم کا 1203 عدد اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تحویل میں لئے گئے سامان میں 5 لاکھ 22 ہزار ایمونیشن، 205 وائر لیس، 121 تھرمل دوربینیں اور 88 ٹن حیاتی سامان بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں