ترکیہ اور یونان کےدرمیان براہ راست مذاکرات مفید ثابت ہوسکتے ہپیں: سابق وزیر اعظم پاندریو

ٹو ویما اخبار سے بات کرتے ہوئے، یورگو پاپاندریو نے کہا کہ ترکیہ اور یونان 2004 میں اپنے سمندری   مسئلے کو حل کرنے کے بہت قریب تھے، "لیکن پھر انتخابات آ گئے اور مسائل   کی طرف  توجہ نہ دی جاسکی

1902836
ترکیہ اور یونان کےدرمیان براہ راست مذاکرات مفید ثابت ہوسکتے ہپیں: سابق وزیر اعظم پاندریو

یونان کے سابق وزرائے اعظم میں سے  جارج پاپاندریو نے ترکیہ اور ان کے ملک کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت ایجنڈا زیادہ فائدہ مند  ثابت ہوگا۔

ٹو ویما اخبار سے بات کرتے ہوئے، یورگو پاپاندریو نے کہا کہ ترکیہ اور یونان 2004 میں اپنے سمندری   مسئلے کو حل کرنے کے بہت قریب تھے، "لیکن پھر انتخابات آ گئے اور مسائل   کی طرف  توجہ نہ دی جاسکی ۔

پاپاندریو نے دوطرفہ تعلقات میں بات چیت کی اہمیت پر زور  دیتے  ہو ئے کہا کہ مذاکرات کا خوف بے اختیاری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ یہ تیسرے فریق کے لیے ثالث کے طور پر مداخلت کرنے کی جگہ پیدا کرتا ہے جبکہ اپنے مفادات  پس پشت رہ جاتے ہیں۔

پاپاندریو نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان کھلے مواصلاتی ذرائع کا ہونا ضروری ہے اور ایتھنز انتظامیہ کی طرف سے تیسرے ممالک کے ساتھ قائم کردہ اتحاد کے حوالے  سے بیان دیتے  ہوئے کہا  کہ میرے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ ایک مثبت ایجنڈا 'میرے دشمن کا دشمن میرا دوست ہے' کی ذہنیت سے زیادہ جامع فوائد فراہم کرتا ہے۔"



متعللقہ خبریں