نیٹو سیکرٹری جنرل کی جانب سے ترکیہ اور ترک صدر کا دلی شکریہ

فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت   نیٹو کو مزید طاقتور  بنائے گی، اسٹولٹن برگ

1902516
نیٹو سیکرٹری جنرل کی جانب سے ترکیہ اور ترک صدر کا دلی شکریہ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ  نے ترکیہ  اور صدر رجب طیب ایردوان کو یوکیرین  کے اناج کی بحیرہ اسود کے راستے  با حفاظت طریقے سے   ترسیل کے  معاملے میں   مذاکرات  کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ کے دورہ ترکی کے حوالے سے نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں صدر ایردوان سے سیکریٹری جنرل کی ملاقات میں یوکرین کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹولٹن برگ نے معاہدے کے جاری رہنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ترکی کی ثالثی اور یوکرین کے اپنے دفاع کے لیے ترکی کی حمایت کو بھی سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسٹولٹن برگ نے ترکیہ کے ساتھ دستخط کی گئی  سہہ فریقی یادداشت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کا خیرمقدم  بھی کیا۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت   نیٹو کو مزید طاقتور  بنائے گی۔

اطلاع کے مطابق سیکرٹری جنرل نے علاوہ ازیں  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو   سے  ملاقات  میں ترکیہ کے نیٹو کی سلامتی کے لیے خدمات، بحیرہ ایجین  کی صورتحال، انسداد دہشت گردی، یوکیرین  سے تعاون اور  فن لینڈ و سویڈن کی نیٹو رکنیت کے معاملات  پر غور کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے نیٹو کی مشترکہ سلامتی میں خدمات اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  میں ترکیہ  کی احسن  کارکردگی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا  کہ اسٹولٹن برگ نے  وزیر  دفاع  خلوصی آقار کےہمراہ یادگار  شہداء  اور تاریخی گیلیپولی جزیرہ نما کا دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں