نیٹو سکریٹری جنرل کی ترکیہ آمد،صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

نیٹو سیکریٹری جنرل آج وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے جبکہ کل وہ استنبول میں صدر ایردوان سے ملاقات کرنے سمیت چناق قلعہ کا بھی دورہ کریں گے

1901410
نیٹو سکریٹری جنرل  کی ترکیہ آمد،صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

نیٹو کے  سیکریٹری جنرل آج ترکیہ آ رہے ہیں۔
 نیٹو کے مطابق، اسٹولٹن برگ ترکیہ میں صدر ایردوان  ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور وزیر دفاع خلوصی آقار سے ملاقات کریں گے۔
 نیٹو سیکریٹری جنرل آج وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے جبکہ کل وہ استنبول میں صدر ایردوان سے ملاقات کرنے سمیت چناق قلعہ کا بھی دورہ کریں گے۔
 اسٹولٹن برگ  ان مذاکرات میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کے علاوہ روس۔یوکرین جنگ سے متعلق صورتحال کا بھِی جائزہ لیں گے۔

 



متعللقہ خبریں