جرمن چانسلر اولاف شولز کی اناج کی ترسیل پرصدر ایردوان کی کوششوں کی تعریف

جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے چانسلر  شولز  کی گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے

1900833
جرمن چانسلر اولاف شولز کی اناج کی ترسیل پرصدر ایردوان کی کوششوں کی تعریف

جرمن چانسلر اولاف شولز نے بلیک سی گرین انیشیٹو کے ذریعے یوکرین سے اناج کی برآمدات کو برقرار رکھنے میں ترکیہ کی  کوششوں کی تعریف کی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے چانسلر  شولز  کی گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ  شولز اور ایردوان نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ چانسلر شولز  نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کے ذریعے یوکرین سے اناج کی برآمدات کو برقرار رکھنے میں ترکیہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ہیبسٹریٹ نے اپنی  رپورٹ  میں  کہا ہے کہ  عالمی  رہنماؤں نے  روس کی جوہری بیان بازی" پر خدشات  کا شکار ہیں   اور  چانسلر شولز نے روس کے ان الزامات کو صاف طور پر مسترد کر دیا کہ یوکرین "ڈرٹی بم" کو بے بنیاد استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان ہیبسٹریٹ نے  کہا ہے کہ  شولز اور  ایردوان  نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں