جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 99 ویں سالگرہ پر صدرِ ترکیہ کا خصوصی پیغام

ہم ’’ہمارے وطن کے لیے حاصل کردہ کامیابیوں  اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے پر 'ترکیہ  کی صدی' بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

1899258
جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کی 99 ویں سالگرہ پر صدرِ ترکیہ کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے ’’یوم جمہوریہ ‘‘ کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ کے 81 صوبوں کے ہر فرد اور دنیا کے چاروں گوشوں میں موجود کروڑوں  ترک شہریوں کو 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جناب  ایردوان نے بیرون ملک نمائندہ دفاتر میں اس تہوار کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

جمہوریہ ترکیہ کے بانی، غازی مصطفیٰ کمال اور جنگ آزادی کو فتح سے ہمکنار کرنے والے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا: 99 سال قبل، انہوں نے ایک بھاری قیمت ادا کی اور جمہوریہ ترکیہ کہ جس کی بنیاد انتہائی کٹھن حالات میں رکھی گئی تھی کو عصری تہذیبوں کی سطح سے بھی بلند مقام دلانے کے لیے انتھک جدوجہد کی۔

 ترک صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ’’ہمارے وطن کے لیے حاصل کردہ کامیابیوں  اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے پر 'ترکیہ  کی صدی' بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے ترکیہ کو ایک ایسا ملک بنایا ہے جس کی جمہوریت کو مثال کے طور پر  پیش کیا جاتا ہے، جس کی معیشت متاثر کن ہے، جس کی سفارت کاری غیر جانبداری پر استوار ہےاور جو اپنے بھائی چارے کا بھر پور طریقے سے تحفظ کرتا ہے۔ غیر یقینی کے حالات کے اضافہ ہونے والی دنیا میں  امن، استحکام اور انصاف کے قیام میں  ہماری  کوششوں کو تمام تر حلقوں  کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے ۔ ہم شام میں انسانی المیہ کا قلع قمع کرنے  سے لیکر  روس۔ یوکیرین بحران کو حل سے ہمکنار  کرنے تک  کے عوامل پر مبنی اپنی انسانی   خارجہ پالیسیوں  کی بدولت ہمارے ارد گرد امن و خوشحالی  کی پٹی کو تشکیل دینے میں کوشاں ہیں ۔‘‘

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم  ایک ایسی مملکت ہیں جو کہ جو اپنی قومی آمدنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرتا ہے، جہاں بھی کوئی مظلوم اور ضرورت مند ہے، یہ ان کی نسل ، عقائد یا اختلافات سے قطع نظر ان کی مدد کے لیے دوڑ پڑتا ہے۔

29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کی اچھی صحت، امن و آشتی اور خوشحالی کی تمنا کا اظہار کرنے والے جنابِ صدر نے  کہا کہ ’’اللہ کریم ہمارے شہدا کے درجات بلند فرمائیں ،  جمہوریہ ترکیہ   کی 99 ویں سالگرہ کی  ٖڈھیروں مبارکباد‘‘۔



متعللقہ خبریں