ترکیہ نے سیلاب زدگان کی مدد میں لمحہ بھر کی تاخیر نہیں کی: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دل سے دل اور روح سے روح کا رشتہ ہے

1897970
ترکیہ نے سیلاب زدگان کی مدد میں لمحہ بھر کی تاخیر نہیں کی: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی

رپورٹ مونا خان 

 اسلام آباد۔ پاکستان میں سیلاب آیا،توترکیہ کی حکومت اورعوام نے لمحہ بھر کی تاخیر کیے بغیر امدادی سرگرمیو ں کا آغاز کردیا،آفات سے نمٹنے والا ادارہ ”آفاد“ اور ترکیہ ہلال احمر فورا پا کستان پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دل سے دل اور روح سے روح کا رشتہ ہے، پاکستان میں کسی بھی قدرتی آفت میں ترکیہ نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔

اس موقعے پراندار بوسکوٹ نائب صدر ترکیہ افاد آرگنائزیشن نے بھی پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ ترکیہ کے صدر رجب اردگان نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔AFAD پریذیڈنسی کے اہلکاروں نے پاکستان میں کاموں کو مربوط کرنے اور مقامی لوگوں سے انسانی امداد کی وصولی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کردار ادا کررہی ہیں۔

انھوں نے امدادی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 15 طیارے اور 13 مال بردار ٹرینوں کے ذریعے سامان کی ترسیل ہو ئی،جس میں سے 35 ہزار سے زائد خیمے فراہم کیے جاچکے، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 28 لاکھ سے ذزئد میڈیکل یونٹ اور سیلاب متاثرین کو 54 ہزار گرم کمبل تکیے اور چٹائیاں بھیجی گئیں ہیں۔ ترکیہ نے 12 سو سیلاب متاثرین کے لیے 2 سو خیموں پر مشتمل خیمہ بستی بنائی ان خیمہ بستیوں میں سیلاب زدگان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں، اندرون سندھ کے درجنوں اضلاع میں خیمہ بستیاں بنائی جاچکی ہیں۔اس کے علاوہ امدادی سامان کوئٹہ میں لاجسٹک گودام تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر NDMA (پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے تعاون سے ٹرکوں کے ذریعے آفات سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جاتا ہے



متعللقہ خبریں