ترکیہ نے سال کے پہلے نو ماہ میں خشک میوہ جات سے 1 ارب 82 کروڑ 384 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی

جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز (GAİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق اس شعبے کے برآمد کنندگان نے سال کے پہلے 9 مہینوں میں 153 ممالک کو 345 ہزار 377 ٹن مصنوعات  فروخت کی ہیں

1896783
ترکیہ نے سال کے پہلے نو ماہ میں خشک میوہ جات سے 1 ارب 82 کروڑ 384 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی

ترکیہ کے خشک میوہ جات اور مصنوعات کے شعبے نے سال کے پہلے 9 مہینوں میں یورپی ممالک کو اپنی برآمدات کا 40.2 فیصد فروخت کرتے ہوئے  1 ارب 82 کروڑ 384 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز (GAİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق اس شعبے کے برآمد کنندگان نے سال کے پہلے 9 مہینوں میں 153 ممالک کو 345 ہزار 377 ٹن مصنوعات  فروخت کی ہیں۔

خشک میوہ جات اور مصنوعات کے برآمد کنندگان، جنہوں نے اپنی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ کیا، 1 ارب 82 کروڑ 384 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

اس شعبے نے بالترتیب 309 ملین 981 ہزار ڈالر کشمش سے ،  256 ملین 732 ہزار ڈالر خشک خوبانی اور 145 ملین 958 ہزار ڈالر پستے سے  یہ  آمدنی حاصل کی ہے۔

ترکی کے خشک میوہ جات اور مصنوعات کے شعبے نے 435 ملین 247 ہزار ڈالر اور 40.2 فیصد حصہ کے ساتھ سب سے زیادہ مصنوعات یورپی ممالک کو بھیجیں۔

اس سلسلے میں جرمنی 138 ملین 847 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا ملک بن گیا۔

 

اس کے بعد 110 ملین 389 ہزار ڈالر کے ساتھ انگلینڈ، 83 ملین 930 ہزار ڈالر کے ساتھ امریکہ، 77 ملین 554 ہزار ڈالر کے ساتھ اٹلی اور 64 ملین 220 ہزار ڈالر کے ساتھ فرانس کانمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں