شمالی شام میں آپریشن،داعش کے 4 نام نہاد لیڈر گرفتار

ضلع غازی آنتیپ جینڈر میری کے  تعاون سے شام میں الباب جینڈر میری مشاورتی کمان گاہ کو اطلاع دی گئی کہ داعش کے  کارندے خود کش بم حملوں،دستی ساختہ دھماکہ خیز مواد،قاتلانہ حملوں اور دیگر تخریب کاریوں کی تربیت حاصل کرنے والے دہشتگرد موجود ہیں

1896407
شمالی شام میں آپریشن،داعش کے 4 نام نہاد لیڈر گرفتار

شمالی شام کے علاقے الباب میں داعش کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے 4  نام نہاد  دہشت گرد پکڑے گئے۔

 ترک امور داخلہ کے مطابق، ضلع غازی آنتیپ جینڈر میری کے  تعاون سے شام میں الباب جینڈر میری مشاورتی کمان گاہ کو اطلاع دی گئی کہ داعش کے  کارندے خود کش بم حملوں،دستی ساختہ دھماکہ خیز مواد،قاتلانہ حملوں اور دیگر تخریب کاریوں کی تربیت حاصل کرنے والے دہشتگرد موجود ہیں۔

اس اطلاع پر الباب میں آپریشن کرتے ہوئے داعش کے چار نام نہاد لیڈروں کو گرفتار کرنے سمیت ان کے زیر قبضہ  ڈیجیٹل مواد بھی  ضبط کیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں