ترک صدر کا عراقی نو منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام

ہمسایہ ملک عراق کے امن، استحکام اور فلاح و بہبود کو ہم ترکیہ سے الگ نہیں سوچتے

1896259
ترک صدر کا عراقی نو منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے عراقی صدر عبداللطیف رشید سے فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے عبداللطیف رشید کو عراق کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے بات چیت کے دوران کہا کہ  ہمسایہ ملک عراق کے امن، استحکام اور فلاح و بہبود کو ہم ترکیہ سے الگ نہیں سوچتے، باہمی تعلقات کو علاقائی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی  میں خدمات فراہم کرنے  کے زیر مقصد  فروغ دینے  میں  ہماری کوششیں جاری و ساری ہیں۔



متعللقہ خبریں