ترکی کی مسلح افواج 2022 فیفا ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے قطر میں

دوحہ کے سفیر ڈاکٹر ایم مصطفی گیوقسو  نے ہوائی اڈے پر 2022 فیفا ورلڈ کپ شیلڈ آپریشن میں تعاون کے لیے قطر جانے والے ترک فوجیوں کا استقبال کیا

1895257
ترکی کی مسلح افواج 2022 فیفا ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے قطر میں

ترکی کی مسلح افواج  کے فوجی  2022 فیفا ورلڈ کپ شیلڈ آپریشن نامی حفاظتی اقدامات میں فرائض ادا کرنے کی غرض سے  قطر  روانہ ہوگئے ہیں گئے۔

دوحہ میں ترک سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ  دوحہ کے سفیر ڈاکٹر ایم مصطفی گیوقسو  نے ہوائی اڈے پر 2022 فیفا ورلڈ کپ شیلڈ آپریشن میں تعاون کے لیے قطر جانے والے ترک فوجیوں کا استقبال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "برادر ملک قطر کے لیے ترکی کی  سیکیورٹی سپورٹ جاری  رہے گی۔  

ترکی اور قطر کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے دائرہ کار میں، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ای جی ایم) کے اہلکار، جو 2022 فیفا ورلڈ کپ تنظیم میں قطر پولیس فورس میں حصہ لیں گے، 27 ستمبر کو دارالحکومت دوحہ پہنچے۔



متعللقہ خبریں