صدر ایردوان کا دھماکے کی شکار کان کا دورہ

صدر  ایردوان نے  بتایا  کہ  کان میں پھنسے آخری  کان کن کو بھی  برآمد کر لیا گیا ہے  جبکہ اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے

1893251
صدر ایردوان کا دھماکے کی شکار کان کا دورہ
erdogan amasra1.jpg
erdogan amasra.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بارتن کے ضلع آماسرا میں کان میں کل ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

صدر ایردوان نے ترک ہارڈ کول انسٹی ٹیوشن آمغفرتماسرہ انسٹی ٹیوشن سے تعلق رکھنے والی کان کا معائنہ کیا  کیں، جہاں دھماکہ ہوا تھا۔

ایردوان نے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو، وزیر محنت و سماجی تحفظ ویدات بلگین اور وزیر برائے توانائی قدرتی وسائل فاتح  دونمیز  سے کئے گئے کاموں اور کان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں  آگاہی  حاصل کی۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے موبائل آفات رابطہ مرکز  کو تشریف لیجانے والے  جناب ایردوان نے  یہاں پر منعقدہ کوآرڈینیشن  اجلاس  کی صدارت کی۔

اجلاس کے بعد بعض بیانات دینےو الے صدر  ایردوان نے  بتایا  کہ  کان میں پھنسے آخری  کان کن کو بھی  برآمد کر لیا گیا ہے  جبکہ اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

جناب ایردوان نے دھماکے میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے کان کنو ں  کی مغفرت ، ان کے اہل خانہ اور ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور  زیر علاج زخمی ہونے والے کان کنوں  کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے  فوراً بعد سے  تمام تر سرکاری اداروں کو متحرک کرتے ہوئے  جائے حادثہ  میں مداخلت کی گئی ،  دھماکے کے اسباب  اور اگر اس کا کوئی ذمہ دار ہے تو   اس حوالے سے اداراتی و عدالتی کاروائی کے ذریعے ان کا تعین کیا جائیگا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب کے بعد  ہم   کانوں میں کسی قسم کی خامی اور غیر ضروری خطرات کو نہیں  دیکھنا چاہتے۔  کان میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو سہارا دینا  اس مملکت اعلی ترین نمائندے کی حیثیت سے ہم پر قرض ہے۔ حکومت ِ ترکی  کان کنوں کے اہل  خانہ کو مالی امداد فراہم کرے گی۔

صدر ایردوان کے جائے وقوعہ کے دورے کے  دوران، اسپیکر ِ اسمبلی  مصطفیٰ شنتوپ، نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر صحت  فخرالدین قوجا ، وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل  قارا اسماعیل اولو، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین بن علی یلدرم، صدارتی محکمہ اطلاعات کے  ڈائریکٹر فخرالدین  آلتون اور ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن بھی ان کے  ہمراہ تھے۔

 



متعللقہ خبریں