ترکیہ میں روسی گیس کے ترسیل مرکز کو بلا کسی تاخیر کے قائم کیا جائیگا، صدر رجب طیب ایردوان

گیس کی فراہمی میں ترکی یورپی یونین کے لیے ایک بہت اہم راہداری بن سکتا  ہے

1892982
ترکیہ میں روسی گیس کے ترسیل مرکز کو بلا کسی تاخیر کے قائم کیا جائیگا، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  روسی صدر ولا دیمر پوتن کی ترکیہ میں  قدرتی گیس کا مرکز قائم کرنے  کی تجویز کے حوالے سے   بتایا ہے کہ" ہم نے   پوتن کے ہمراہ وزارت توانائی وقدرتی وسائل   اور روس کی جانب سے متعلقہ  اداروں  کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

صدر ایردوان نے قازقستان کے دورے طن واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

جناب ایردوان نے ، پوتن کے بیان کہ  "یورپ کے لیے، ترکیہ میں ایک بڑا  قدرتی گیس سنٹر قائم کیا جا سکتا ہکا جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا  کہ گیس کی فراہمی میں ترکیہ یورپی یونین کے لیے ایک بہت اہم راہداری بن سکتا  ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ   اس ترسیل مرکز کے  لیے  تھریس کا علاقہ  اہم  ترین مقام    دکھائی دیتا ہے۔  اس  مقصد کے تحت  ترک وزارت توانائی و قدرتی وسائل  اور روس  کے متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر  کام کریں  گے، اور مناسب ترین مقام کا تعین کرتے ہوئے   وہاں پر گیس مرکز   قائم کیا جائیگا۔

ہمارا قومی سطح پر ایک ترسیل مرکز موجود ہے لیکن یہ  اب  ایک بین الاقوامی ترسیل مرکز ہو گا۔   یہ کام ہمیں  فوراً سے پہلے سر انجام دینا ہوگا۔  گیس پروم کے   چیئرمین اور ترک  وزارت توانائی  کے حکام کو   ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اب ہمارے دوست آپس میں  صلاح مشورے کے بعد کام شروع کریں گے۔ ہم حفاظت کے معاملے میں  بڑی  توجہ سے کام لیتے ہیں، مرکز کے حوالے سے تمام تر سیکیورٹی اقدامات اٹھاتے ہوئے اس منصوبے کو عمل جامہ پہنایا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں