صدر رجب طیب ایردوان قازقستان پہنچ گئے

صدر  ایردوان قازقستان کے صدر قاسم جومیرت  توکایف کے ہمراہ  ترکیہ-قازقستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چوتھے اجلاس کی صدارت کریں گے

1891853
صدر رجب طیب ایردوان قازقستان پہنچ گئے

 

صدر رجب طیب ایردوان اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک  تعاون کونسل کے چوتھے اجلاس اور ایشیا میں تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ  پہنچ گئے  ہیں۔

آکوردا ایوان صدارت میں  قازق صدر قاسم جومیرت توکایف نے   ترک صدر کاایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

 

ایوان صدر  محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر  ایردوان قازقستان کے صدر قاسم جومیرت  توکایف کے ہمراہ  ترکیہ-قازقستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چوتھے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ وزراء کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونے والے کونسل کے اجلاس میں، ترکیہ اور قازقستان تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا، اور وضع کردہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرائی  دینے  کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مذاکرات  کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ایردوان ایشیا میں تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے  کل منعقد  ہونے  والے  چھٹے سربراہی اجلاس میں سربراہان مملکت وحکومت سے خطاب کریں گے اور دو طرفہ ملاقاتیں سر انجا م دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں