میں بھلا کیوں میتچو تاکیس سے بحث و مباحثہ کروں : صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان الزامات کی وضاحت کی کہ یونانی پریس میں میتچو تاکیس اور ایردوان کے درمیان بحث و مباحثہ ہونے  کا ذکر کیا گیا ہے

1889992
میں  بھلا  کیوں میتچو تاکیس سے بحث و مباحثہ کروں : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریہ چیکیہ  کے دارالحکومت پراگ میں  گزشتہ روز یورپی پولیٹیکل کمیونٹی (اے ایس ٹی) کے اجلاس م یونانی وزیر اعظم کریاکوس   میتچو تاکیس   کے ساتھ ببحث و مباحثہ کرنے کے  الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ " میں  اس قسم کی کوئی حرکت  کرنے والا انسان نہیں ہوں ۔

صدر ایردوان نے استنبول میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ چیکیہ کے دارالحکومت پراگ میں AST میٹنگ میں ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، ایردوان نے ان الزامات کی وضاحت کی کہ یونانی پریس میں میتچو تاکیس اور ایردوان کے درمیان بحث و مباحثہ ہونے  کا ذکر کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے ان  الزامات  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات میتچو تاکیس  پروٹوکول  سے  نابلد ایک انسان ہیں ۔ پروگرام میں  گنجائش نہ ہونے کے باوجود انہوں نے خطاب کیا  اور میں اپنے خطاب کرنے کے بعد اپنی میز پر بیٹھ گیا ۔ مجھے نہیں معلوام انہوں نے خطاب کی کیسے اجازت حاصل کی۔ مجھے جواب دینے کی کوشش کی۔ اس کے جواب کا میں کیا جواب دیتا  جمہوریہ ترکیہ کے صدر ہونے کے ناتے   میں  نے اس کا جواب دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی ۔ میں نے ان کے الفاظ ہی  کو سننے تک اپنے آپ  کو محدود رکھا ۔    کم ہی شخصیات نے ان کے خطاب کو توجہ سے سنا ۔



متعللقہ خبریں