اقوام متحدہ کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں فوج رکھنے کے لیے منظوری لینا ہوگی: تحسین ارطغرل اولو

انہوں نے  کہا   کہ انہوں نے معاہدے کا مسودہ اقوام متحدہ کو بھجوا دیا ہے، انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ اگر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے تو، ملک سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو ہٹانے کا عمل شروع ہو سکتا ہے

1889363
اقوام متحدہ کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں فوج رکھنے کے لیے منظوری لینا ہوگی: تحسین ارطغرل اولو

 شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اولو نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی امن فوج ہمارا احترام کرتی ہے، تو وہ یونانی قبرصی فریق کی منظوری کے ساتھ TRNC کی طرف خدمات انجام نہیں دے سکتی۔

تحسین ارطغرل اولو نے ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کو بیان  دیتے ہوئے یونانی قبرصی انتظامیہ (GCA) کے ساتھ اقوام متحدہ کے معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی امن فوج کو بھی  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے علاقے میں مشن انجام دینے کے لیے ترکیہ کے ساتھ ایک معاہدہ  کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  کہا   کہ انہوں نے معاہدے کا مسودہ اقوام متحدہ کو بھجوا دیا ہے، انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ اگر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے تو، ملک سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو ہٹانے کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ سے کہا؛ ہم آپ کے لیے ایک معاہدے کا مسودہ تیار کریں گے اور آپ کو ہمارے ساتھ اس پر دستخط کرنا ہوں گے۔ اگر آپ دستخط نہیں کرتے ہیں تو، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے علاقے میں آپ کی موجودگی پر  بحث و مباحثہ کیا جائے گا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  وزیر خارجہ  نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ ایک ایسے نقطہ نظر میں ہمارا احترام کرتا ہے جو ہمارا احترام کرتا ہے اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتا ہے کہ جزیرے پر دو الگ خودمختار  اقوام آبا ہیں  اور  دو الگ الگ خودمختار مساوی ریاستیں ہیں، تو اسے ہمارے ساتھ یہ معاہدہ کرنا چاہیے۔  وہ یونانی قبرص کی منظوری کے ساتھ، وہ  شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کی سرزمین پر کام نہیں کر سکتے۔

 

 



متعللقہ خبریں