ترکیہ: ریڈ کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد غیر فعال کر دیا گیا
ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے حلب میں آپریشن کر کے PKK/KCK کے دہشت گرد صباح اعور کو غیر فعال بنا دیا ہے
1885635
ترکیہ وزارت داخلہ کی اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست کی ریڈ کیٹیگری میں مطلوب ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے، دہشت گرد صباح اعور کو شام کے شہر حلب میں آپریشن کر کے غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نےشام اور عراق میں PKK/KCK-PYD/YPG کے سرغناوں کو غیر فعال کرنے کے لئے تنظیم کی نقل و حرکت کو بغور کنٹرول میں لیا اور شام کے شہر حلب میں آپریشن کر کے PKK/KCK کے دہشت گرد صباح اعور کو غیر فعال بنا دیا ہے۔
مذکورہ دہشت گرد ترکی میں جنگلاتی آگ کے واقعات میں اور متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں کے احکامات جاری کرنے میں ملوّث تھا۔
واضح رہے کہ صباح اعور کی دہشت گرد بہن زہرا اعور کو بھی 2010 میں غیر فعال بنا دیا گیا تھا۔