ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات کے سربراہ پاکستان کے دورے پر

ہمارے دورہ اسلام آباد  کا مقصد سیلاب کی حالیہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور نئی ضروریات کو اس کے مطابق ترتیب دینا ہے: یونس سیزیر

1885713
ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات کے سربراہ پاکستان کے دورے پر

ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کے سربراہ یونس سیزیر پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اطلاع کے مطابق AFAD  کے سربراہ یونس سیزیر نے اسلام آباد میں پاکستان کی نیشنل ڈزاسٹر ایجنسی NDMA کے حکام کے ساتھ ملاقات میں سیلاب کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں یونس سیزیر  نے کہا ہے کہ ہمارے دورہ اسلام آباد  کا مقصد سیلاب کی حالیہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور نئی ضروریات کو اس کے مطابق ترتیب دینا ہے۔

سیزیر نے کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان سے لدے  14 طیارے اور 13 امدادی ٹرینیں پاکستان روانہ کی جا چکی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح کا  گرِنا خوش کن  امر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت AFAD ہم نے 30  رکنی امدادی ٹیمیں پاکستان بھیجی ہیں۔ اس وقت تک  26 ہزار خیمے اور 4 لاکھ سے زائد غذائی اور حفظان صحت کارٹن تقسیم کئےجا چکے  ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 14 جون سے جاری مون سون بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے 1638 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد  12 ہزار سے زائد ہے۔



متعللقہ خبریں