ترکیہ کا افغانستان کوامداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

افغانستان گہرے  معاشی بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی انسانی امداد کو جاری رکھتے ہوئے، ترک ہلال احمر نے حال ہی میں ضرورت مند 1000 افغان خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی

1883286
ترکیہ کا افغانستان کوامداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

ترکیہ نے افغانستان کے   ایک ہزار ضرورت مند خاندانوں  کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے ۔

افغانستان گہرے  معاشی بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی انسانی امداد کو جاری رکھتے ہوئے، ترک ہلال احمر نے حال ہی میں ضرورت مند 1000 افغان خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی۔

ترک ہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے فراہم کردہ خوراک کا سامان افغان ہلال احمر کے تعاون سے دارالحکومت کابل میں افغان ہلال احمر کے کیمپس میں ضرورت مند خاندانوں تک پہنچایا گیا۔

52 کلو گرام کے ڈبوں میں 100 کلو گرام آٹا اور کھانے کی اشیاء جیسے چاول، تیل، پھلیاں، چینی اور چائے ہر خاندان میں تقسیم کی گئیں۔

خوراک کی امداد کے علاوہ 150 خاندانوں کو 10 ہزار افغانی (تقریباً 110 ڈالر) کی نقد امداد فراہم کی گئی جن کے بچوں کے ساتھ بیوہ خواتین کا کوئی  ذریعہ معاش نہیں  ہے۔

دریں اثناء ترکیہ سے افغانستان بھیجی جانے والی ’’گڈنیس ٹرین‘‘ امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ ٹرینوں کے ساتھ جانے والی 7 ہزار ٹن سے زیادہ انسانی امداد اب تک دسیوں ہزار ضرورت مند افغان خاندانوں تک پہنچائی جا چکی ہے۔

22 جون کو افغانستان کے مشرقی صوبوں میں آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 1200 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں ملک کے مشرقی صوبوں میں آنے والی سیلاب کی تباہ کاریوں میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



متعللقہ خبریں