ترک ہلال احمرپاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

پاکستان کے مختلف علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے، ترک ہلال احمر نے کوئٹہ شہر کے علاقے دشت میں ضرورت مندوں میں خوراک کے پارسل تقسیم کیے

1883052
ترک ہلال احمرپاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

ترک ہلال احمر پاکستان میں سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے، ترک ہلال احمر نے کوئٹہ شہر کے علاقے دشت میں ضرورت مندوں میں خوراک کے پارسل تقسیم کیے۔

ترکی کے ہلال احمر کے بین الاقوامی وفد اور آپریشنز مینیجر انیل کوجابال نے کہا کہ انہوں نے جولائی سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے ملک میں سینکڑوں خیمے، 1500 سے زائد فوڈ پارسل اور بہت سا  امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔

سیلاب متاثرین کو محفوظ پانی فراہم کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کوجابال نے کہا کہ وہ اس تناظر میں 5 ہزار خاندانوں میں پانی کی صفائی کے نظام پر مشتمل آلات تقسیم کریں گے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ سیلاب کے بعد وبائی امراض میں اضافہ ہوا ہے کوجابال نے کہا کہ  3 خطوں میں 30 ہزار افراد کی خدمت کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں