صدر ایردوان کا نیو یارک میں عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ایردوان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس  کے دوران  ٹرکش ہاوس  میں اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں

1883131
صدر ایردوان کا نیو یارک میں  عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی   ترک  کے صدر ایرسن تاتار، آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور پولینڈ کے صدر آندریج دودا سے ملاقات کی ہے۔

ایردوان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس  کے دوران  ٹرکش ہاوس  میں اپنے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

صدر ایردوان نے شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار، آسٹریا کے صدر وان ڈیر بیلن اور پولینڈ کے صدر اندرزیج دودا سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ایردوان نے امریکی سینیٹر جیمز ریش، لبنانی وزیر اعظم  نجیب  میکاتی اور برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پریز کو کوریج  کی اجازت نہ تھی۔

بعد ازاں ٹرکش ہاوس  میں سیاسی، اقتصادی اور سماجی علوم (SETA) فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گول میز اجلاس میں شرکت کرنے والے صدر ایردوان نے فارن اکنامک ریلیشن بورڈ (DEIK) ترکی-USA بزنس کونسل کے زیر اہتمام عشائیہ میں دوست ممالک، اتحادی اور اسٹریٹجک پارٹنر سے خطاب کیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون نے دنیا کے بہت سے خطوں میں امن اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایردوان نے کہا کہ یوکرین سے لے کر خطے کے وسیع جغرافیہ میں توانائی سے لے کر غذائی تحفظ تک بہت سے معاملات پر ان کے خیالات ایک جیسے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور ان کی بیگمات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کے بعد ایردوان ترکیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔



متعللقہ خبریں