نئے مائع قدرتی گیس (LNG) وسائل کی خریداری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے :  فاتح دونمیز

"دوسری یوریشین کوجنریشن کانفرنس میں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے فاتح دونمیز    نے کہا کہ  سال کے پہلے مہینوں میں شروع ہونے والے یوکرین-روس تنازعہ کے ساتھ، قدرتی گیس کی قیمتوں میں تقریباً 20 گنا اضافہ ہوا اور کوئلے کی قیمتوں میں 8 گنا اضافہ ہوا

1883305
نئے مائع قدرتی گیس (LNG) وسائل کی خریداری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے :  فاتح دونمیز

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر  فاتح دونمیز  نے کہا کہ وہ نئے مائع قدرتی گیس (LNG) وسائل کی خریداری کے لیے  مختلف  ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

"دوسری یوریشین کوجنریشن کانفرنس میں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے فاتح دونمیز    نے کہا کہ  سال کے پہلے مہینوں میں شروع ہونے والے یوکرین-روس تنازعہ کے ساتھ، قدرتی گیس کی قیمتوں میں تقریباً 20 گنا اضافہ ہوا اور کوئلے کی قیمتوں میں 8 گنا اضافہ ہوا  ہے۔

اس عرصے میں توانائی کی حفاظت کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے فاتح دونمیز   نے کہا کہ  ان ممالک کے ساتھ ایل این جی کے نئے ذرائع حاصل کرنے کے لیے معاہدوں کی تجدید کی گئی جہاں معاہدوں کی میعاد ختم ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں