ماہ ستمبر میں صارفین کے اعتماد کا انڈیکس ماہ بہ ماہ 0.3 فیصد بڑھ کر 72.4 تک پہنچ گیا

ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے ستمبر کے لیے صارفین کے اعتماد کے انڈیکس کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے

1883230
ماہ ستمبر میں صارفین کے اعتماد کا انڈیکس ماہ بہ ماہ 0.3 فیصد بڑھ کر 72.4  تک پہنچ گیا

ستمبر میں صارفین کے اعتماد کا انڈیکس ماہ بہ ماہ 0.3 فیصد بڑھ کر 72.4 ہو گیا۔

ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے ستمبر کے لیے صارفین کے اعتماد کے انڈیکس کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق، ترک اسٹیٹ اور جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک کے تعاون سے کیے گئے "صارفین رجحان سروے" کے نتائج سے شمار کیے گئے موسمی طور پر ایڈجسٹ کردہ صارفین کے اعتماد کا اشاریہ، ستمبر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.3 فیصد بڑھ گیا ہے۔ انڈیکس جو اگست میں 72.2 تھا، اس ماہ 72.4 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اگلے 12 ماہ کی مدت میں عمومی اقتصادی صورتحال کا متوقع انڈیکس، جو اگست میں 72.8 تھا، اس ماہ 1.6 فیصد بڑھ کر 74 ہو گیا۔

اگلے 12 مہینوں میں پائیدار اشیا پر خرچ کرنے کے بارے میں سوچنے کا انڈیکس اگست میں 89.8 سے بڑھ کر ستمبر میں 1.3 فیصد کے اضافے کے ساتھ 91 ہو گیا۔ 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں