ریڈی میڈ گارمینٹس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق، ریڈی میڈر گارمینٹس  کی  صنعت، جس نے اگست 2021 میں 1 ارب 736 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، نے 6.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 842 ملین ڈالر کی برآمدات  کی ہیں

1882682
ریڈی میڈ گارمینٹس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ریڈی میڈ گارمینٹس  کی  صنعت  نے سال کے پہلے 8 ماہ میں 14 ارب 248 ملین ڈالر کی برآمدات  کرتے ہوئے  جنوری تا اگست کی اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کا  کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق، ریڈی میڈر گارمینٹس  کی  صنعت، جس نے اگست 2021 میں 1 ارب 736 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، نے 6.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 842 ملین ڈالر کی برآمدات  کی ہیں ۔

جنوری تا اگست 2022 میں، ریڈی میڈ گارمینٹس  اور ملبوسات کی صنعت نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.9 فیصد اضافے کے ساتھ 14 ارب 248 ملین ڈالر کی برآمدات  کی ہیں ۔ اس طرح یہ شعبہ جنوری تا اگست کی اب تک کی بلند ترین برآمدات  کرچکا ہے۔

گزشتہ ماہ اس شعبے میں سب سے زیادہ برآمدات 314 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی کو کی گئیں ۔ جرمنی کے بعد   256 ملین ڈالر کے ساتھ اسپین اور 181 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوری تا اگست کے عرصے میں اس شعبے نے جرمنی کو 2.5 بلین ڈالر، اسپین کو 1.8 بلین ڈالر اور برطانیہ کو 1.4 بلین ڈالر کی برآمدات کیں۔

ریڈی میڈ گارمینٹس  کی صنعت نے گزشتہ ماہ 180 ممالک کو مال برآمد کیا جبکہ اس سال کے پہلے 8 مہینوں میں 212 ممالک کو مال برآمد کیا گیا۔



متعللقہ خبریں