صدر رجب طیب ایردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ

صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 2012  میں ترکیہ کو دیے جانے   والے شنگھائی تعاون تنظیم م "ڈائیلاگ پارٹنر"  کی حیثیت سے  یہ پہلا موقع ہوگا کہ ترکیہ " سربراہی " سطح پر اجلاسوں میں شرکت کررہا ہے

1880324
صدر رجب طیب ایردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ

صدر رجب طیب ایردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 22ویں سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے ازبکستان کے شہر سمرقند  روانہ ہوگئے ہیں۔

صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ   کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 2012  میں ترکیہ کو دیے جانے   والے شنگھائی تعاون تنظیم م "ڈائیلاگ پارٹنر"  کی حیثیت سے  یہ پہلا موقع ہوگا کہ ترکیہ " سربراہی " سطح پر اجلاسوں میں شرکت کررہا ہے۔

توقع ہے کہ صدر ایردوان 16 ستمبر کو منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں