مصطفیٰ شَن توپ  مالڈووا کے دورے پر

شَن توپ نے پہلی بار مالڈووین پارلیمنٹ کے اسپیکر ایگور گروسو سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران خطے میں رہنے والے گاگوز ترکوں کو یاد دلاتے ہوئے، شَن توپ نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم ہوتا ہے

1880476
مصطفیٰ شَن توپ  مالڈووا کے دورے پر

ترکیہ  کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر مصطفیٰ   شَن توپ  مالڈووا کے دارالحکومت چیسیناؤ کا دورہ کر رہے ہیں۔

شَن توپ نے پہلی بار مالڈووین پارلیمنٹ کے اسپیکر ایگور گروسو سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران خطے میں رہنے والے گاگوز ترکوں کو یاد دلاتے ہوئے، شَن توپ نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم ہوتا ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ نے  مالڈووا میں رہنے والے گاکوز  ترکوں کے  ہمارے تعلقات میں ایک خاص بندھن  میں بندھے ہوئے ہیں   جو ان دو  ممالک کے درمیان دوستی کا پل قائم کیے ہوئے ہیں ۔

مالدوون کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گروسو نے یورپ میں موسم سرما کے مہینوں میں متوقع توانائی کے بحران میں ترکیہ  سے تعاون کا مطالبہ کیا اور مالڈووین حکومت کی جانب سے سدرن گیس کوریڈور کے استعمال کی درخواست سے آگاہ کیا، جو کیسپین سے قدرتی گیس کی فراہمی کا راستہ ہے۔ اور مشرق وسطی کے علاقوں سے یورپ تک پہنچتی ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ مالڈووان کے صدر مایا سینڈو اور وزیر اعظم نتالیہ گیوریلیتا سے بھی ملاقات کریں گے۔

چیسیناؤ میں اپنے رابطوں کے بعد، ترکیہ  کی  قومی اسمبلی  کے سپیکر گاگوز ترکوں  کے شہر  کامراٹ کا بھی دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں