ترکی اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے یوکرینی اناج کی ترسیل کا سلسلہ جاری

پریس کانفرنس میں امیر عبداللہ نے بتایا کہ معاہدے کی بدولت اب تک تقریباً 3 ملین ٹن اناج لے کر 120 جہاز یوکرین سے روانہ ہو چکے ہیں

1879547
ترکی اور اقوام متحدہ  کی کوششوں سے یوکرینی اناج کی ترسیل کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ  بلیک سی گرین انیشیٹو کے کوآرڈینیٹر امیر عبداللہ نے کہا کہ یوکرینی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کے لیے 120 دنوں کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ترکی کی حمایت اور اثر و رسوخ سے اس معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں امیر عبداللہ نے بتایا کہ معاہدے کی بدولت اب تک تقریباً 3 ملین ٹن اناج لے کر 120 جہاز یوکرین سے روانہ ہو چکے ہیں۔

عالمی اناج کی قیمتوں میں کمی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ ترکی اناج کی برآمدات کی وصولی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عبداللہ نے کہا کہ یہ 120 دن کا معاہدہ ہے۔ بطور (اقوام متحدہ) اور دیگر فریقین، ہم اس معاہدے کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں ترکی کی طرف سے  120 دن بعد اس معاہدے کو جاری رکھنے کی حمایت کے بارے میں   پیغامات موصول ہوئے ۔ ترکی اور  اقوام متحدہ کی ثالثی کی کوششوں سے اسے بھی حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خوراک کے عالمی بحران کے حل کے لیے ترکی کے تعاون سے کیے گئے اناج کی ترسیل کے معاہدے پر 22 جولائی کو استنبول میں یوکرین، روس، ترکی اور اقوام متحدہ کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں