یونان کو مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے سے باز آنے کی ضرورت ہے : عمر چیلک

عمر چیلک نے اپنی پارٹی کے مرکزی فیصلہ اور انتظامی بورڈ (MKYK) کے اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  وہ ان اشتعال انگیزیوں سے آگاہ ہیں جو یونان اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ سنجیدگی سے  ان کا جائزہ لے رہے ہیں

1879063
یونان کو مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے  سے باز آنے کی ضرورت ہے : عمر چیلک

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ یونان کو میز سے راہ فرار اختیار کرنے سے باز آنے اور میدان میں ڈاکوؤں سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

عمر چیلک نے اپنی پارٹی کے مرکزی فیصلہ اور انتظامی بورڈ (MKYK) کے اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  وہ ان اشتعال انگیزیوں سے آگاہ ہیں جو یونان اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ سنجیدگی سے  ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری بار جب انہوں نے Ro-Ro جہاز پر فائرنگ کی تھی، تو اسے دو ٹوک الفاظ میں  ہم نے بتادیا تھا کہ  یہ ڈاکہ ہے  یہ کوئی حادثہ نہیں، ایک ناپسندیدہ جارحیت ہے، یہ سرکاری طور پر ڈاکہ ذنی ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اس طرح کی ہراسانی  سے کسی مسَلے کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

عمر چیلک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کے حوالے سے مضبوط اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، بدقسمتی سے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں، ہمیں اپنے اتحادیوں کی کچھ غیر اصولی کارروائیوں سے اتنا ہی نمٹنا پڑتا ہے جتنا ہم دہشت گردوں سے کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے لیے امریکی سینٹرل فورسز کمانڈ کا تعزیتی پیغام انہی غیر اصولی اقدامات میں سے ایک ہے۔" کمانڈ کمیٹی کا دہشت گردوں کا دورہ حیران کن ہے۔ "یقیناً یہ نیٹو کے اصولوں اور امریکہ اور ترکی کے درمیان سیکورٹی معاہدے کے خلاف ہے۔

 



متعللقہ خبریں